کراچی کے بعد پشارو میں بھی ہیٹ اسٹروک، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پیر 6 جولائی 2015 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) : کراچی میں بارہ سو سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنانے کے بعد پشارو میں بھی ہیٹ اسٹروک کے مریض سامنے آگئے، پی ڈی ایم اے نے گرمی کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلیے باہر جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

پشارو میں دو دن سے گرمی کے چڑھتے ہوئے پارے سے شہری بلبلا اٹھے، دن میں گرم ہوا اور رات میں حبس بڑھنے کی وجہ سے روزہ دار بے حال ہے، وزیرِ صحت خیبر پختونخواہ شیرام ترکئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں شدید گرمی کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :