حافظ آباد میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار، 20 من گوشت برآمد

پیر 6 جولائی 2015 15:55

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء): حسن ٹاوٴن میں محکمہ لائیو اسٹاک اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے علاقے حسن ٹاوٴن میں پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی ارسلان اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی راولپنڈی سے مردہ جانوروں کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی جسے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور بازاروں میں فروخت کے لئے لایا گیا تھا