ایان علی پر 12 ویں مرتبہ عدالت میں پیشی کے باوجودبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
پیر 6 جولائی 2015 15:33
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی پر 12 ویں مرتبہ عدالت میں پیشی کے باوجودبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اعتراضات کے باعث فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔
عدالت نے ملزمہ کو مزید 13 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے ۔ جبکہ ملزمہ نے میڈیا پر خبروں کی اشاعت پر عدالت میں شکایات کے انبار لگاتے ہوئے من گڑت خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے نئی درخوست دائر کر دی ہے ۔۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کرنسی سمگلنگ میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رنا آفتاب احمد کے سامنے پیش کیا گیا ہے ماڈل ایان علی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موکل کے خلاف فرد جرم عائد کرنا ناانصافی ہے کیونکہ ابھی تک کسٹم حکام کی جانب سے مکمل چلان پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہمیں مکمل دستاویزات دی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
عدالت نے ماڈل ایان علی کے وکیل کے اعتراضات دور کرتے ہوئے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے ملزمہ کو 13 جولائی تک مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے اب ملزمہ پر فرد جرم 13 جولائی کو عائد کی جائے گی اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر ے گی درخواست پرسماعت بھی 13 جولائی کو ہو گی ۔
دریں اثناء میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید پر ماڈل ایان علی نے عدالت میں شکایت کے انبار لگا تے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا پر من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے عدالت میرے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو بند کروائے ۔ ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے میرا نام سیاسی شخصیات سے جوڑا جا رہا ہے میرا کسی بھی سیاسی جماعت یا شخصتی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔کرنسی ملک سے باہر لے جانے پر پابندی کا علم نہیں تھا اور نہ ہی کرنسی سمگل کی ہے میرا ذاتی پیسہ ہے اور ہر طرح سے قانونی رقم ہے کسی غیر قانونی طریقے سے رقم نہیں بنائی ۔ کرنسی سمگلنگ کے الزام میں 16 ، 16 کروڑ اور 24 ، 24 کروڑ روپے والوں کی ضمانت ہو چکی ہے میرے کیس کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے ۔ مجھے سیاسی شخصیات کے نام سے جوڑ کر بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے حالانکہ خواتین کو ضمانت کا قانونی حق حاصل ہے میرا بنیادی حقوق غضب کیا جا رہا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے ضمانت پر رہا کیا جائے اور میرے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا پر جاری مہم کو رکوایا جاےئے ۔ من گھڑت پروپگنڈے سے میری ساکھ متاثر ہو رہی میں مستقبل تباہ ہو رہا ابھی میر کام کام عروج کا وقت ہے میں ساتھ زیادتی نہ کی جائے ۔ میں پاکستانی ہوں پاکستانی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتی ہوں ملک سے نہی بھاگوں گی ۔ایان علی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ مجھے میڈیا پر بدنام کیا جا رہا ہے عدالت میڈای کی خبروں کی اشاعت سے روکے اور میری درخواست پر مقدمہ درج کر کے من گھڑت خبریں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں چار ماہ سے اس لیے خاموش رہی کے شاہد مجھے عدالت سے انصاف مل جائے لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوا میر ی چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.