گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں ڈرائیور کا کردار مشکوک ہے، ڈرائیور نے ڈیڈ سٹاپ پر ٹرین کو نہیں روکا، وفاقی وزیر ریلوے کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 15:12

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں ڈرائیور کا کردار مشکوک ہے، ڈرائیور نے ڈیڈ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے می بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز فیصل آباد سے تبدیل ہوئے تھے.،ڈرائیور نے ڈیڈ سٹاپ پر ٹرین نہیں روکی نہ ہی سرخ جھنڈی دکھانے پر ٹرین کو بریک لگائی.

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے ہی پر پتہ چلے گا کہ آخر ڈرائیور کو اتنی کیا جلدی تھی. خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی آزادانہ طور پر اہنا کام کر رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی جمعرات تک کمیٹی کی رپورٹ آ جائے گی جس کے بعد حقائق کا پتہ چل جائے گا.

متعلقہ عنوان :