آئندہ انتخابات میں سیاسی مخالفین کوٹکٹ لینے والے امیدوار بھی نہیں ملیں گے‘چوہدری محمد سرور

پیر 6 جولائی 2015 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہمارے سیاسی مخالفین کو ٹکٹ لینے والے امیدوار بھی نہیں ملیں گے ‘ عام انتخابات کی دھاندلی کو بے نقاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے سے پہلے ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ‘حکمرانوں نے اپنی کار کردگی کو بہتر بنانے اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کر نے کی بجائے سیاسی مخالفین کو تنقید کو نشانہ بنانا اپنا ”وطیرہ “بنا لیا ہے ‘تحر یک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو اور ناروال سے تحر یک انصاف کے راہنما انیس طارق کے استقبالہ سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے لوگوں تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے مزید قد آوار سیاسی لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر یں گے کیونکہ سیاسی لوگ سمجھ چکے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل کیلئے صرف تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں عام انتخا بات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے تمام ثبوت جمع کروائے ہیں اور پوری قوم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ کمیشن کے فیصلے میں عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام کردار نہ صرف بے نقاب ہو نگے بلکہ مستقل میں ملک میں کسی کو دھاندلی کے ذریعے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی بھی جرات نہیں ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی میں ملوث ہے اسی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے قبل ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہے ۔