بلدیہ پلازہ پر ایف سی ،پولیس کا چھاپہ ،تین مشتبہ افراد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

پیر 6 جولائی 2015 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بلدیہ پلازہ پر ایف سی اور پولیس کا چھاپہ تین مشتبہ افراد گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح میزان چوک جوباچاخان چوک کے نام سے مشہور ہے جہاں پر گزشت روز بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک 16زخمی ہوئے تھے اس علاقے میں بلدیہ پلاز ہ میں پولیس اور ایف سی نے چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :