آصف زرداری نے بلاول بھٹوزرداری کوپارٹی ،سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پرچلانے کی اجازت دیدی

پیر 6 جولائی 2015 14:56

آصف زرداری نے بلاول بھٹوزرداری کوپارٹی ،سندھ حکومت کے معاملات جزوی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پرچلانے کی اجازت دے دی ہے۔اس ضمن میں بلاول ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوپارٹی معاملات جزوی طور پرچلانے پر راضی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری مکمل نہیں کچھ فیصلے کرسکیں تاہم بلاول کو اپنے طور پر کسی کو پارٹی سے نکالنے یا شامل کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے۔اس سے قبل آصف علی زرادری نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کوسیاسی بالغ نظری کے لیے کچھ وقت چاہیے، انھوں نے بلاول کو پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنے کو کہا تھا۔آصف علی زرداری کے ایک قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آصف زرداری بلاول کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات چلانے کا مینڈیٹ دے چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پارٹی چیئرمین نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اراکین اور پنجاب کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :