یہی لانس نائیک شوکت کا قاتل ہے ،گواہ نے ایم کیو ایم کے کارکن عمیرصدیقی کو شناخت کر لیا

پیر 6 جولائی 2015 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کوگواہ نے شناخت پریڈ کے دوران رینجرز کے لانس نائیک کے قتل میں شناخت کر لیا ہے۔شناختی پریڈ3بار کرائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 84افراد کے مبینہ ٹارگٹ کلر ایم کیوایم کارکن ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز اہلکارکے قتل کیس میں شناخت کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز اہلکار قتل کیس میں پیرکو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشنل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور مجسٹریٹ ایسٹ کے روبرو شناختی پریڈ کرائی گئی۔ملزم کو 10اجنبی افراد کے درمیان کھڑا کیاگیا اور گواہ کو کمرہ عدالت میں بلوایا گیا۔گواہ نے ملزم عمیر صدیقی کو رینجرز لانس نائیک شوکت کے قاتل کے طور پر شناخت کر لیا۔ملزم کا حلیہ تبدیل کرکے تین بار شناخت پریڈ کرائی گئی ،تینوں بار گواہ نے عمیرصدیقی کو شناخت کیا۔واضح رہے ملزم نے چار سال قبل23دسمبر 2010 میں رینجرز اہلکارلانس نائیک شوکت کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :