Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ کو باونسر، ڈی جے بٹ کا عمران خان اور دیگر رہنماوں کے خلاف عدالت جانے پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 14:51

لاہور : پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ کو باونسر، ڈی جے بٹ کا عمران خان اور دیگر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ کو باؤنسر .. ڈی جے بٹ کو 8 کروڑ روپے ادا نہیں کیے ، عمران خان بھی فون نہیں اٹھاتے. ڈی جے بٹ نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عدالت جانے پر غور شروع کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دیا، گجرات جلسے اور اسلام آباد دھرنے کی ادائیگی مجھے تاحال نہیں کی گئی.

(جاری ہے)

ڈی جے بٹ نے بتایا کہ عمران خان رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرواتے ہیں لیکن جنہیں خان صاحب نے رقم کی ادائیگی کے لیے مختص کیا تھا وہ فون ہی نہیں اٹھاتے. رقم کے لیے علیم خان اور شعیب صدیقی کو مختص کیا گیا تھا. ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ دھرناختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد رقم کی ادائیگی کا کہا گیا تھا. لیکن تاحال نہیں کی گئی. دھرنا126 دن چلے گا اس کا نہ تو مجھے علم تھا نہ ہی خان صاحب کو. ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ محض 40 فیصد پیسے دئے جاتے تھے. بارش کے باوجود سسٹم چلا کر اپنا نقصان کروایا. ڈی جے بٹ نے بتایا کہ 14 کروڑ روپے کا بل تھا جس میں 12 لاکھ روپے اخراجات آئے تھے. تنخواہوں اور اخراجات کی مد میں 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے .

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات