حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،شیخ فیاض الدین

پیر 6 جولائی 2015 14:46

خان پور ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سٹالز کا معائنہ اور سبزی، فروٹس کے ریٹس چیک کئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار وزیراعلی پنجاب کی طرف سے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے۔