کوئٹہ بم دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج

پیر 6 جولائی 2015 14:39

کوئٹہ ۔ 06جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کوئٹہ میں گزشتہ روز بم دھماکے،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2خواتین سمیت16افراد زخمی ہوگئے تھے، کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ باچا خان چوک پر واقع بلدیہ پلازہ کے باہر نامعلوم افراد نے بم نصب کررکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ دھماکے کے بعدکوئٹہ شہرمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔