فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے مختصر عرصے میں بہتر مینجمنٹ اورکوالٹی پراڈکٹ بنا کر مارکیٹ میں صف اول میں جگہ بنا لی ہے ، چیف ایگزیکٹو فورس بیٹریز

پیر 6 جولائی 2015 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈنے اپنے قیام کے تھوڑے عرصے میں ہی بہتر مینجمنٹ اورکوالٹی پراڈکٹ بنا کر مارکیٹ میں صف اول میں جگہ بنا لی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں فورس بیٹریز کی ڈیمانڈ ہماری پروڈکشن سے بڑھ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فورس بیٹریز کے چیف ایگزیکٹو سید عمران محمود نے فیکٹر ی کے ورکروں میں تقسیم ملبوسات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نقصان کے باوجود اپنے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا او رکوالٹی پروڈکٹ بنا کر دیکھائی یہی وجہ ہے کہ آج بیٹری ڈیلز نے آرڈز کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔انہوں نے ورکروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی شبانہ روز محنت اورجانفشانی سے کام کرنے کی وجہ سے نہ صرف ہماری پروڈکٹ کا نہایت ہی تھوڑے عرصے میں معیار بہتر ہوا ہے بلکہ کلیم بھی حیرت انگیزحد تک کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ورکر فورس انڈسٹریز کا اثاثہ ہیں ا ورورکروں کی بہتری کے لیے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم نے ورکروں کو رمضان کے آغاز میں رمضان پیکچ دیکرانڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک مثال قائم کی تاکہ دیگر فیکٹریز بھی اپنے ورکروں کو اہم تہوروں پر مایوس نہ کریں۔ انہوں نے ورکروں اور افسران پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ معیار پر سمجھوتا کیے بغیر پروڈکشن جاری رکھیں۔انہوں نے عید الاضی پر بونس دینے کا عندیہ بھی دیا جس سے ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔