لاہور : جائے وقوعہ سے قبل ہی ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں ، جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے مزید وقت مانگا ہے امید ہے کہ جمعرات تک رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 14:28

لاہور : جائے وقوعہ سے قبل ہی ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقاتی ٹیم آ زادانہ طور پر کام کر رہی ہے، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے، تاہم جے آئی ٹی کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے، ایسی باتیں سننے میں آئی ہیں جو پہلے کبھی نہیں سنیں، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے امید ہے کہ جمعرات تک کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کر دے گی.

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹرین نے پل کے ایک پلر کو کاٹا، حادثہ میں ریلوے ٹریک کو ہی خستہ حال قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، لیکن سچ تو یہ ہے کہ حادثے کی جگہ سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ایک اور ٹرین گزری تھی لیکن حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین جائے وقوعہ سے 945 فٹ پہلے ہی ٹرین کے انجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں، ٹریک کے فش پلیٹ اور بونٹ کھلے ہوئے تھے جو کہ حادثہ کا باعث بنے.