وزارت پانی و بجلی نے نادھندگان کو بجلی کے واجبات ادا کرنے کیلئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی

پیر 6 جولائی 2015 14:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزارت پانی و بجلی نے نادھندگان کو بجلی کے واجبات ادا کرنے کیلئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اور کہا ہے کہ جو نادھندگان 31 جولائی تک سو فیصد واجبات کی ادائیگی کریگا اسے 30 فیصد جبکہ 31 اگست تک 100 فیصد واجبات کی ادائیگی 25 فیصد اور 30 ستمبر 2015ءء تک واجبات کی ادائیگی پر 20 فیصد رعایت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

30 ستمبر تک فائدہ نہ اٹھانے والے نادھندگان کی فہرست یکم اکتوبر کو نیب کے حوالے کردی جائیگی تاکہ واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے محکمہ واپڈا نے تمام نادھندگان سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2012 تک کے وہ نادھندگان جنہوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے اور ان کے ذمے محکمہ کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں وہ 20 ستمبر تک واجبات ادا کردیں۔

متعلقہ عنوان :