کراچی : پاک فضائیہ نے 8 اعلی افسران کو ترقیاں دے دیں ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 14:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : پاک فضائیہ نے 8 اعلیٰ افسران کو ترقیاں دے دیں. ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دو افسران کو ائیر چیف مارشل جبکہ 6 افسران کو وائس ائیر مارشل کے عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ اسد عبد الرحمان لودھی اور محمد اقبال کو ائیر چیف مارشل بنا دیا گیا ہے جبکہ وائس ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں سید نعمان علی، ظہیر احمد بابر،جواد سعید، سلیمان احسن بخاری، رضوان پاشا اور عصید الرحمان شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :