> الیکشن ٹربیونل کے بروقت فیصلوں میں تاخیر کے باعث ٹربیونلز کی مدت میں چھٹی بار توسیع کر دی.الیکشن ٹربیونلز کو فیصلے کرنے میں اعلی عدالتوں کے جاری کردہ حکم امتناعی آڑے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عام انتخابات کے کئی ماہ بعد بھی الیکشن ٹربیونلز دائر شدہ انتخابی عذرداریوں کا فیصلے نہیں کر سکے.انتخابات میں حصہ لینے والے کئی امیدواروں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا جس کے باعث الیکشن ٹربیونلز کو فیصلے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

حلقہ پی پی 150سےپی ٹی آئی کےمرادروس نے ٹربیونل کی کاروائی سے2013سےہائیکورٹ سےحکم امتناعی لےرکھاہے.حلقہ پی پی109مسلم لیگ ن کے میجرریٹائرڈ معین نوازش نے ٹربیونل کی کاروائی کے خلاف حکم امتناعی لےرکھاہے.این اے104مسلم لیگ ن کے نوابزادہ مظہرعلی بھی حکم امتناعی پرچل رہے ہیں.پی پی 150سے مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب نےبھی ٹربیونل کی کاروائی کےخلاف حکم امتناعی کا سہارالیاہوا ہے.چاروں حلقوں کےکیسزکی سماعت گزشتہ 2سالوں سے حکم امتناعی کے باجود ٹربیونل میں نہ ہوسکی

متعلقہ عنوان :