Live Updates

عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی سیکیورٹی نہ ملنا سازش ہے، فیصل واوڈا

پیر 6 جولائی 2015 13:47

عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی سیکیورٹی نہ ملنا سازش ہے، فیصل واوڈا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہ دینا سازش ہے۔ آئی جی سندھ اور بدعنوان افسران کے خلاف آواز اٹھانے پر بدلہ لیا جارہا ہے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہ دینا سازش ہے، ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹرجمیل سندھ حکمرانوں کی ایما پر یہ سب کروا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ اور بدعنوان افسران کے خلاف آواز اٹھانے پر بدلہ لیا جارہا ہے، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہم نے اب تک اپنی سیکیورٹی دی ہے، عمران خان قومی لیڈر ہے سندھ حکومت کا راویہ سمجھ سے بالا تر ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس کا کام کریں سیاسی لیڈر نہ بنے۔ اگر کرپشن کو لگام نہ دیا گیا، تو وہ وقت دور نہیں کہ شہر بھر میں دھرنے ہوں گے، فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :