2015ء الیکشن کا سال ہے ‘پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کر دیا ہے الیکشن 2013 ء میں منظم دھاندلی ہوئی ہے‘عمران خان
پیر 6 جولائی 2015 13:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے ۔پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کر دیا ہے کہ الیکشن 2013 ء میں منظم دھاندلی ہوئی ہے، ہمیں کمیشن کے فیصلے کاا نتظار ہے،ریحام خان عملی سیاست میں آچکی ہیں۔ پی ٹی آئی ملک کو خوشحال بنائے گی ،ایک دن اگر اقتدار میں آ گئے تو ملک کے معاشی حالات ایسے بدل دیں گے کہ ملک کو نہ قرض لینے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی کسی سے بھیک لینے کی ،عوام کو یقین دلاتا ہو ں انکا اعتماد کبھی نہیں توڑوں گا۔
ملک کے 90 فیصد لوگ کینسر کا علاج نہیں کرا سکتے ہیں اگر حکمران عیاشیاں بند کر دیں تو عوام مزید بھی ٹیکس دیں گے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے گئے ہیں انہیں ان الزامات کا داغ دھو نا چاہیے۔(جاری ہے)
جب میں سیاست میں نہیں آیا تھا تو مجھ میں صبر نہیں تھا اب سیاست میں آگیا ہوں اور صبر بھی آگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کا اعتماد نہیں توڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن نہ یہاں پانی ہے اور نہ بجلی ہے مسائل کے باوجود کراچی کے لوگ سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں شوکت خانم اسپتال کے لئے بھی پاکستانیوں سے چندہ لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی جلد شوکت خانم اسپتال قائم کیا جائے گا۔ شوکت خانم اسپتال کراچی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ زمین جیسے ہی ملے گی شوکت خانم اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.