اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 13:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) :الیکشن کمیشن نے اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادو ں پر کروانے کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے حلقہ بندیاں دوبارہ سے کرنا ہو گی اور فی الوقت ایسا ممکن نہیں ہے.