4 کروڑ 82 لاکھ روپے کے غبن میں ملوث ریلوے افسران کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں کرپشن ریفرنس دائر

پیر 6 جولائی 2015 13:08

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور نے 4 کروڑ 82 لاکھ روپے کے غبن میں ملوث پاکستان ریلوے کے افسران کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب نے پگ آئرن کیس میں ملوث پاکستان ریلوے کے چیف کنٹرولر پرچیز ظہور خٹک ‘ جنرل منیجر آپریشن سعید اختر ‘ چیف کنٹرولر سٹورز سمیع اللہ خان ‘ چیف مکینیکل انجینئرز لوکو بہزاد محمود ‘ فنانشنل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسر یاور عباس اور طارق مقصود ‘ ڈپٹی منیجر اکاؤنٹس پاکستان سٹیل ملز سہیل ‘ زونل آفس لاہور امین الدین ‘ ڈپٹی چیف انجینئر / انچارج پاکستان سٹیل ملز زونل آفس لاہور سہیل ثناء قاضی ‘ میسرز پاک سٹیل ٹریڈرز لاہور کے منیجر جواد احمد اور ٹھیکیدار ذیشان احمد پر 2004ء میں اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ پیرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

پاکستان ریلوے کے حکام نے ٹینڈر نوٹس مشتہر کئے بغیر میسرز پاک ٹریڈرز لاہور کو 500 ملین ٹن پگ آئرن کی خریداری کا ٹھیکہ دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔