مسجد الحرام کی مکمل صفائی کا عمل 55 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے، رپورٹ

پیر 6 جولائی 2015 13:06

مسجد الحرام کی مکمل صفائی کا عمل 55 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے، رپورٹ

مکہ مکرمہ ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) مسجد الحرام کی مکمل صفائی کا عمل 55 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران نماز مغرب کے بعد مسجد الحرام کی مکمل صفائی کی جاتی ہے اور صفائی کا یہ عمل تقریباً 55 منٹ میں مکمل ہوتا ہے تاکہ تراویح کیلئے مسجد کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام 3 لاکھ 88 ہزار 375 مربع میٹر پر بنی ہے، جبکہ صرف مطاف (خانہ کعبہ کے گرد طواف) کا رقبہ 17 ہزار 540 مربع میٹر ہے۔ مطاف کی صفائی پر صرف 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔