> پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئےہونے والی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کا آخری روز,لاہور کی کل دو سو 74 یونین کونسلز میں سے ایک سو چالیس یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کوالیکشن ٹربیونل کے رو برو چیلنج کر دیا گیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) > لاہورکی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عام شہریوں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے اعتراضات الیکشن ٹربیونل کے روبرو جمع کرائے.اعتراضات میں کیا گیا ہے کہ یونین کونسلوں کی.

(جاری ہے)

سیاسی بنیادوں پر جغرافیائی حیثیت تبدیل کی گئی.نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جبکہ اکثر حلقہ بندیاں غیر ضروری طور پر کی گئیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے.الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک طے شدہ شیڈول کے مطابق ان اعتراضات کو سن کر فیصلہ کریں گے.

متعلقہ عنوان :