لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور دوڈائریکٹرز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار سلامت بی بی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اس کے پلاٹ کی نشاندہی نہیں کی جا رہی جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے.جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ,ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر ٹاون پلانر کے خلاف داحر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چودہ جولائی کو جواب طلب کر لیا.