ماڈل ایان علی کا اپنے والد راجہ حفیظ سے ایک پھر ملنے سے انکار

پیر 6 جولائی 2015 12:54

ماڈل ایان علی کا اپنے والد راجہ حفیظ سے ایک پھر ملنے سے انکار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے والد راجہ حفیظ کا عدالت سے اپنی بیٹی سے ملنے کیلئے استدعا ، ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر اپنے والد سے ملنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پہنچے تو احاطہ عدالت میں ایان علی کے والد راجہ حفیظ کو دیکھ کر عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی کے والد کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا جائے جس پر ایان علی کے والد راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی بیٹی سے ملنا چاہتے ہیں لیکن مجھے ملنے نہیں دیا جارہا ہے جس پر عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کہا کہ آپ کی بیٹی نے تحریری بیان دے رکھا ہے کہ وہ اپنے والد سے نہیں ملنا چاہتی ،میں ایک بار پھر ایان علی سے پوچھ لیتا ہوں اگر وہ آپ سے ملنا چاہتی ہیں تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے،ہم نہیں چاہتے کہ عدالت میں باپ اور بیٹی کا تنازع کھڑا ہو جائے۔

(جاری ہے)

جب عدالت میں ماڈل ایان علی پیش ہوئیں تو سب سے پہلے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپنے والد سے ملنا چاہتی ہیں جس پر ایان علی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ ”جی نہیں“ میں اپنے والد سمیت کسی شخص نہیں ملنا چاہتی جس پر ایان علی کے والد راجہ حفیظ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :