راولپنڈی : کرنسی اسمگلنک کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 12:21

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنک کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے عدالت میں موقف دیا کہ ماڈل ایان علی کا چالان اور تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں لہٰذا فرد جرم عائد کی جائے جبکہ دوسری جانب ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کے چالان کی مکمل کاپی فراہم نہیں کی گئی. ملزمہ کے وکیل کے بیان پر ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو ملتوی کر تے ہوئے ملزمہ کو 11 جولائی تک عدالتی تحویل میں دے دیا.

متعلقہ عنوان :