شاہ رخ اور سلمان خان ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرنے لگے

پیر 6 جولائی 2015 12:06

شاہ رخ اور سلمان خان ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی اسپیشل اسکریننگ کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں حریف خانز شاہ رخ اور سلمان خان کی ناراضی اب دوستی میں بدل چکی ہے اوردونوں اداکار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرسمیت مختلف تقریبات میں بھی ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ”بجرنگی بھائی جان“ کے نئے عید سونگ”آج کی پارٹی“ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور پہلے ہی تصور کر چکی ہیں کہ یہ فلم کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ تقریب میں کرینہ موجود نہیں تھیں، جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو سلمان نے مذاق میں کہا کہ کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں۔