کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار

پیر 6 جولائی 2015 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،شہریوں سے زبردستی فطرہ وصول کرنے والے ملزم سمیت گیارہ ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو اسلحہ اور دستی بم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے اور وہ زبردستی فطرہ جمع کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ شاہراہ پاکستان واٹر پمپ کے قریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکو بھاری تعداد میں اسلحے سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ کورنگی عوامی کالونی میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :