جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی دوسرے روز چارواہ سیکٹر میں پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

پیر 6 جولائی 2015 11:47

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی دوسرے روز چارواہ سیکٹر میں پھر بلا ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کاسرحدی علاقوں کے پرامن پاکستانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، پاکستان رینجرز نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں،سحری کے وقت سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا۔ اخلاقیات اور انسانیت جیسے الفاظ سے ناآشنا دشمن نے سحری کے وقت ایک بار پھر سرحدی علاقوں کے پرامن پاکستانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان رینجرز نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا تاہم آئے روز بلااشتعال فائرنگ کرنا بھارتی فوج کا وطیرہ بن گیا ۔ بھارت کی اس روش سے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے ہی بلا اشتعال اقدامات سامنے آچکے ہیں۔ اسی سیکٹر پر اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار فائرنگ کر چکا ہے جس کے نتیجے میں یہاں قریبی دیہات میں رہنے والے معصوم شہری شہید بھی ہوئے۔ لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔بھارتی فوج اس سے قبل بھی کئی بار ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتی رہی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :