مسلم لیگ (ن )کی حکو مت رمضا ن المبا رک سمیت عا م دنو ں میں عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی ، سستے دامو ں اشیا ء صر ف کی دستیا بی اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کو شا ں ہے ،وزیر مملکت برا ئے پارلیما نی امو ر شیخ آ فتا ب احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 11:11

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)وزیر مملکت برا ئے پارلیما نی امو ر شیخ آ فتا ب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکو مت رمضا ن المبا رک سمیت عا م دنو ں میں عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی ، سستے دامو ں اشیا ء صر ف کی دستیا بی اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کو شا ں ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سستا رمضا ن با زار اٹک کے اچا نک دو رہ کے مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک سید نذارت علی ،ٹی ایم او سردار آفتاب احمد خان ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان، ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید باجوڑی ،شیخ غلام صمدانی، ناصر محمود شیخ، شیخ اجمل محمود ، شیخ حامدقدوس ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے علاوہ ضلعی انتظا میہ کے افسران مسلم لیگ (ن ) کے عہدیداران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، وزیر مملکت نے سرکاری افسران مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے ہمرا ہ سستا رمضان بازار کاد ورہ کر کے صارفین اور تاجروں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل معلوم کئے جنہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن یقین دہانی کرائی ، وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ سستا رمضان بازار اٹک میں ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم اے ، انجمن تاجران اور دیگر اداروں کے تعاو ن سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں مرغ کا گوشت بازار سے16روپے فی کلو اور انڈے 5روپے فی درجن، کولڈڈرنکس10روپے فی بوتل کی کمی کے علاہ سبزی ،فروٹ، چھوٹے بڑے گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں بھی واضح کمی کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد سستا رمضان بازار سے خریداری کر رہی ہے جو سستے رمضان بازار کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیر مملکت نے ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم اے، انجمن تاجران اور دیگر سرکاری اداروں کے عہدیداروں کی دن رات کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں روزے داروں کی خدمت عظیم صدقہ جاریہ ہے اور کار ثواب ہے انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں گرا ں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی چیرہ دستیوں سے بچانے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدمات کئے ہیں سستے داموں چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی پر 4ارب سے زائد کی سبسڈی حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے

جس سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے اٹک میں 6مقامات پر لگائے جانے والے سستا رمضان بازار کامیابی سے چل رہے ہیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے سستا رمضان بازار کی روزانہ کی بنیاد پر آگاہی حاصل کی ہے اور انہیں عوام کی جانب سے مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے وزیر مملکت کی حیثیت سے مرکزی اور پنجاب حکومت میں اپنا حصہ بھر پو ر وصول کر رہے ہیں ، چین کی مدد سے اقتصادی راہداری پر باقائدہ کام شروع کر دیا گیا ہے چین صرف 34ارب ڈالر بجلی کی مد میں صرف کرے گا جبکہ میٹر و بس میں صرف 40ارب روپے خرچ ہوئے ہیں موجودہ حکومت توانائی کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے کراچی اور چشمہ میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے علاوہ نیلم، جہلم، داسو اور دیگر منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں ، ایم کیو ایم کی حالیہ بیانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پہلے تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو پھر ان کے خلاف قانون کے مطابق بھر پور کاروائی ہونی چاہئے وزیر محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں محنت ، ایمانداری، لگن ، جافشانی سے کام کر رہی ہے پاکستان جلد ہے ترقیاتی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا ۔