لاہور،ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ،ایک شدید زخمی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا ، والدین اور دیگر اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

اتوار 5 جولائی 2015 22:20

لاہور،ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جنوبی چھاؤنی میں ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں نوجوان رنگ روڈ کے قریب ون ویلنگ کررہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے چار نوجوان گر کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے عبدالرحمان ، علی رضا اور علی حیدر سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے جبکہ سلیم نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا اور والدین اور دیگر اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

متعلقہ عنوان :