وزیر اعظم کی اہلیہ خاتون اول بیگم کلثوم نوازسمیت انکی فیملی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ،وزیر اعظم نواز شر یف ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار 12جولائی کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے ‘ ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 22:20

وزیر اعظم کی اہلیہ خاتون اول بیگم کلثوم نوازسمیت انکی فیملی عمرہ کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نوازشر یف کی اہلیہ خاتون اول بیگم کلثوم نوازسمیت انکی فیملی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ جبکہ وزیر اعظم ‘وزیر اعلی پنجاب اوروزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 12جولائی کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز بیگم کلثوم نواز‘مر یم نواز اور وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئی ہیں جبکہ وزیر اعظم نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار 12جولائی کو عمرہ ادائیگی کیلئے لاہور سے روانہ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :