حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ، عوام سیکیے گئے تمام وعدوں کا تحفظ کرتے ہوئے شہریوں کو انکے جائز حق فراہم کئے جائینگے ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیدوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی راناتنویر حسین کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 22:04

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔وہ اتوار کو ریانپورہ میں رفیق الحسن قریشی کے ڈیرے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں میاں محمد حنفی محمدی سیفی، چیئرمین صدیق فاطمہ ٹرسٹ رفیق الحسن قریشی،چوہدری محمد ارشد ورک،حاجی محمد سیف اللہ محمدی سیفی، صدر انجمن صحافیاں اسلام دین کمبوہ، حاجی محمد سلیم بھٹی، وقاص الحسن قریشی، شاہد ریحان، سجاد خان، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے راناتنویر حسین نے کہا کہ حکومت کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ،عوام سے ہونیوالے تمام وعدوں کا تحفظ کرتے ہوئے شہریوں کو انکے جائز حق فراہم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے ، اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت دن رات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے ۔ حلقہ کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی پہلی بار ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کروائے گئے ۔ چیئرمین صدیق فاطمہ ٹرسٹ رفیق الحسن قریشی کے مطالبہ پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا کہ معراج ٹاؤن کو رواں برس کے دوران سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز کردیا جائیگا۔