ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کو این جی اوز کے اکاؤئنٹس کی چھان بین کا ٹاسک سونپ دیا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء)ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا‘ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کوغیر سرکاری تنظیموں کے اکاوئنٹس کی چھان بین کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق تمام شیڈولڈ بنکوں کو غیر ملکی این جی اوز کے اکاوٴنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ایف آئی اے اکنامک افیئر ڈویڑن اور ایس ای سی پی بھی معاونت کرے گا۔واضح رہے کہ اکاوٴنٹس کی چھان بین اور تفصیلات سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رقم کی منتقلی سے غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں اور انہیں فنڈنگ کرنے والوں کا پتا چل سکے گا۔