Live Updates

عمران خان کا پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں شوکت خانم میں دینے کا اعلان ،ایم کیو ایم پر غداری کے سنگین الزامات ہیں، ”را“ کے سابق چیف کے بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے، ریحام خان کو حکومت کی نا انصافی پر آواز بلند کرنے پر کہا گیا کہ سیاست میں آ گئی ہیں، اگر ریحام خان سیاست میں آ بھی گئی ہیں تو یہ ان کا حق ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 22:03

عمران خان کا پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں شوکت خانم میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں شوکت خانم میں دیئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر غداری کے سنگین الزامات ہیں، ”را“ کے سابق چیف کے بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے، ریحام خان کو حکومت کی نا انصافی پر آواز بلند کرنے پر کہا گیا کہ سیاست میں آ گئی ہیں، اگر ریحام خان سیاست میں آ بھی گئی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔

وہ اتوار کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں منظم دھاندلی ثابت ہوئی ہے، عارف علوی نے صحیح معافی مانگی کیونکہ پنکچرز 35 نہیں بلکہ 70لگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان سیاست میں آ چکی ہیں، جانور غیر سیاسی ہوتے ہیں انسان نہیں، ریحام خان نے حکومت کی نا انصافی پر آواز بلند کی، آواز بلند کرنے پر ریحام خان کو کہا گیا کہ وہ سیاست میں آ گئی ہیں، کراچی میں پانی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں، نا انصافیوں پر آواز بلند کرنے کو سیاست نہیں کہتے، ریحام خان اگر سیاست میں آئی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ 70فیصد ریونیو دینے والا کراچی آج پانی و بجلی سے محروم ہے، ظلم کے خلاف ہمیں آواز اٹھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فلاحی کلچر زیادہ ہے، پاکستان میں غریب آدمی کینسر کا علاج نہیں کرا سکتا، کینسر کے علاج پر 12لاکھ روپے خرچہ آتا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں شوکت خانم میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ریحام خان پاکستانی شہری ہیں، نا انصافی کے خلاف بولنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر غداری کے سنگین الزامات ہیں، ”را“ کے سابق چیف کے بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے،سابق ”را“ چیف نے کہا کہ الطاف حسین برطانوی ایجنسی کے مہمان ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات