Live Updates

ملکی معیشت 2013ء کے مقابلے میں بہت اچھی حالت میں ہے ،فاٹا میں اصلاحات کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے، عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا ہے، عمران خان ہماری نہیں تو اپنے وکیل کی بات مان لیں،جمہوریت کے استحکام کیلئے میڈیا کا کردار بہت ضروری ہے، کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے، جب تک دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو جاری رہے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی تقریب سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملکی معیشت 2013ء کے مقابلے میں بہت اچھی حالت میں ہے ، فاٹا میں اصلاحات کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے، عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا ہے، عمران خان ہماری نہیں تو اپنے وکیل کی بات مان لیں۔

وہ اتوار کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے، جس کا کریڈٹ رینجرز اور دیگر اداروں کو جاتا ہے،ہمیں دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ہے اور انتہائی پسند رویے تبدیل کرنے ہیں، جب تک دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ کے بیانات پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، جمہوریت کا تسلسل ہی تمام مسائل کو حل کرے گا، جمہوریت کے استحکام کیلئے میڈیا کا کردار بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت 2013ء کے مقابلے میں بہت اچھی حالت میں فاٹا میں اصلاحات کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے، عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا ہے، عمران خان ہماری نہیں تو اپنے وکیل کی بات مان لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات