ریحام خان اگر سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے :عمران خان
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 21:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ ان کے اہلیہ ریحام خان نے حکومت کی انصافیوں کیخلاف آواز اٹھائی ہے ا س کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ سیاست میں آ گئی ہیں لیکن اگر وہ سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کاحق ہے ۔
(جاری ہے)
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر ان خان نے کہاکہ ریحام خان نے نواز حکوت کی نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کی تو اس کے بارے میں کہا جانے لگا کہ ریحام خان سیاست میں آ گئی ہیں ،نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنے سے کوئی سیاست میں نہیں آتا بلکہ نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کر ہر انسا ن کا حق ہے اور یہ ضروری بھی ہے ۔
عمرا ن خان کا کہناتھا کہ اگر وہ سیاست میں آنا چاہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ کراچی میں لوگوں پر بے حد ظلم ہو رہاہے ان کے پاس پینے کیلئے پانی نہیں ہے اور بجلی بھی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خا ن حکومتی جماعت ن لیگ پر مورثی سیاست کیخلاف سخت تنقید کر چکے ہیں لیکن اب خود بھی اپنی ہی اہلیہ کے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.