بھارت کا نیا ٹوپی ڈرامہ،ساحلی حدود سے ایرانی کشتی پکڑنے ، پاکستانی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ، ایرانی کشتی کو ریاست کیرالہ کی ساحلی حدود سے پکڑا گیا ، کشتی سے سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں ،بھارتی نیوی حکام

اتوار 5 جولائی 2015 20:51

بھارت کا نیا ٹوپی ڈرامہ،ساحلی حدود سے ایرانی کشتی پکڑنے ، پاکستانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) بھارت کا نیا ٹوپی ڈرامہ سامنے آگیا ،ساحلی حدود سے ایرانی کشتی پکڑنے اور اس میں پاکستانی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی کشتی کو ریاست کیرالہ کی ساحلی حدود سے پکڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ عملے کے بارہ افراد بھی زیر حراست لیے گے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے ۔بھارتی حکام نے کشتی سے سیٹلائٹ فون بھی برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اسطرح کے ڈارمے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ بھارت نے اس قبل ایک پاکستانی کشتی پکڑنے کا ڈرامہ کیا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :