جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی،بلا اشتعال چاروا سیکٹر میں مارٹر گولے فائر کرنے کے بعد فائرنگ ‘ پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب ‘ دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں

اتوار 5 جولائی 2015 20:51

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی،بلا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی‘بلا اشتعال چاروا سیکٹر میں مارٹر گولے فائر کرنے کے بعد فائرنگ ‘ پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب ‘ دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے ایک بھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی گئی ۔ بھارتی فورسز نے پاکستان کی حدود میں پہلے مارٹر گولے فائر کئے جس کے بعد فائرنگ کی گئی ۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔