حکومت کا مدارس رجسٹر یشن معاملے میں پیدا شدہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے مذہبی جماعتوں کے سر براہان کی مدد لینے کا فیصلہ،عید کے بعد جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن‘سینٹر سراج الحق سمیت دیگر قائدین سے رابطے کیے جائیں گے ‘ ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت کا مدارس کی رجسٹر یشن کے معاملے میں پیدا شدہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے مذہبی جماعتوں کے سر براہان کی مدد لینے کا فیصلہ ‘عید کے بعد جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سمیت دیگر قائدین سے رابطے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مدارس کی رجسٹریشن کامعاملہ جلد ازجلد حل کر نا چاہتی ہے جسکے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الر حمن ‘جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سر اج الحق ‘جے یوآئی (س) کے مولانا سمیع الحق ‘تحر یک اسلامی کے علامہ ساجد نقوی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مدد حاصل کی جائیگی او ر ا س حوالے سے عید کے بعد ان جماعتوں کے قائدین سے رابطے کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :