لاہور، قانون نافذ کر نیوالے اداروں کا مبینہ ”خود کش بمبار “کی تلاش کیلئے سر چ آپر یشن،متعدد مشکو ک افراد گرفتار

اتوار 5 جولائی 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) پو لیس اور قانون نافذ کر نیوالے ادارے مبینہ ”خود کش بمبار “کی تلاش کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں اتوار کے روز بھی سر چ آپر یشن کرتے رہے جبکہ متعدد مشکوک افراد کو بھی گر فتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پو لیس اور دیگر اداروں کو 30سالہ مبینہ خودکش بمبار کی لاہور میں آمد کی اطلاع ملی ہے جسکے بعد اتوار کے روز بھی پو لیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے ادارے مبینہ خود کش بمبار کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کرتے رہے جس میں متعددمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :