پنجاب بلدیاتی انتخابات ‘ ریحام خان لاہور سمیت پنجا ب بھر میں300سے زائد جلسوں سے خطاب کر ینگی

اتوار 5 جولائی 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران لاہور سمیت پنجا ب بھر میں300سے زائد جلسوں سے خطاب کر یگی جبکہ ان کا ٹارگٹ بلدیاتی انتخابات میں لاہور ہو گا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق ریحام خان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ جلسوں سے خطاب کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے فوری بعد انکے جلسوں کے حوالے سے اپنے اپنے شیڈول تیار کر کے پارٹی کے مر کزی سیکرٹر یٹ کو ارسال کر یں تاکہ ان جلسوں کا جلد ازجلد باقاعدہ آغاز کیا جاسکے ۔