لیگی دھڑوں کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ”متحدہ مسلم لیگ “کے قیام کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ ،پنجاب میں چوہدری برادران‘ حامد ناصر چٹھہ اور میاں آصف کو اہم ذمہ داری دیدی گئی ‘تمام لیگی ایک پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ‘ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے مخالف لیگی دھڑوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ”متحدہ مسلم لیگ “کے قیام کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا ‘پنجاب میں چوہدری برادران اور حامد ناصر چٹھہ اور میاں محمد آصف کو اہم ذمہ داری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آجکل لیگی دھڑوں کے اتحاد پر مشتمل متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے انتہا ئی خفیہ انداز میں ملاقاتیں اور حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں ستمبرمیں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ مسلم لیگ کے قیام کو حتمی شکل دیدی جائے اور بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ مخالف تمام مسلم لیگی دھڑے اسی پلیٹ فارم سے حصہ لیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں لیگی دھڑوں کے اتحاد اور (ن) لیگ کے ناراض لوگوں کو ساتھ ملانے کیلئے چوہدری برادران اور حامد ناصر چٹھہ اور سابق ایم این اے میاں محمد آصف کو اہم ذمہ داری دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :