بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ مستر دکر دیا ، حنا ربانی کھر نے تحر یک انصاف کے ساتھ رابطوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ‘ پیپلزپارٹی میں ہی سیاست کر نے کی یقین دہانی کروادی‘ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 20:32

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ مستر دکر دیا جبکہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے تحر یک انصاف کے ساتھ رابطوں یاشمولیت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر ہی سیاست کر نے کی یقین دہانی کروادی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پنجاب کی نائب صدارت سے استعفے کو مستر دکر دیا ہے اور انکو پارٹی میں ہی اپنا کردار اداکر نے کی ہدایت کر دی ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے حنا ربانی کھر سے بھی رابط کیا ہے جس میں حنا ربانی کھر نے تحر یک انصاف سے رابطوں اور تحر یک انصاف میں شمولیت کی باتوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر ہی سیاست کر یں گی ۔