ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو سپروائزرشعبہ ریڈیالوجی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے ڈاکٹر عائشہ کو بیک وقت کئی شعبوں میں تعلیم کے حوالے سے پمز انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا

اتوار 5 جولائی 2015 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) پاکستان میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کی ترجمان ڈاکٹرعائشہ عیسانی کو سپروائزر شعبہ ریڈیالوجی کے عہدے سے ہٹا دیاگیا جبکہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے ڈاکٹر عائشہ کو بیک وقت کئی شعبوں میں تعلیم کے حوالے سے پمز انتظامیہ سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز نے پمز کی ترجمان کو سپروائزر کے عہدے سے معطل کردیا اور پمز انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں جواب طلب کیا گیا ہے ، ڈاکٹرعائشہ عیسانی خود کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزمیں ریڈیالوجی شعبہ کی طالبہ ہیں، تو اسی شعبے کی سپروائزر کیسے بنایاگیا۔

کالج آف فزیشن کے خط میں یہ کہا گیا ہے کہ عائشہ عیسانی پمز کے انتطامی اموردیکھنے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی اور ریڈیالوجی کی اعلیٰ تعلیم بیک وقت حاصل کررہی ہیں۔انہیں سپروائزر نہیں بنایا جا سکتا ،کالج نے دیگر ڈاکٹروں کے تعلیمی ریکارڈ کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :