پسنی میں نامعلوم مسلح افرادکا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ،3 مزدورجاں بحق ،حملہ آورایف سی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار۔ تفصیلی خبر

اتوار 5 جولائی 2015 20:30

پسنی میں نامعلوم مسلح افرادکا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ،3 مزدورجاں ..

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے پسنی میں زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 3 مزدوروں کوقتل کردیا اور ڈیوٹی پر موجود بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق پسنی میں زیرو پوائنٹ کے قریب واقع ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور زبردست فائرنگ کے بعد 3 مزدور جاں بحق ہوگئے حملہ آور ڈیوٹی پر موجود بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور وہ جدید اسلحہ سے لیس تھے تاہم ڈیوٹی پر موجود بی سی کے اہلکاروں کی تعداد ان کے مقابلہ انتہائی کم تھی اور ان کے پاس جدید بھی موجود نہیں تھا مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :