دھاندلی کے الزامات اورعمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی،عمران خان کی تحریک انصاف کا نام تاریخ میں تحریک دشنام کے نام سے یاد رکھا جائے گا،عمران خان کو 35 پنکچروں جیسے اور بھی درجنوں شرمندگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر رد عمل
اتوار 5 جولائی 2015 19:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی جب کہ ان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، عمران خان کے وکیل نے ان کو جھوٹ بولنے کے خطرات سے آگاہ کیا،پنکچروں کی کوئی گواہی عدالتوں میں پیش نہ کرنا بذات خود عمران کے جھوٹ کا اعتراف جرم ہے، عمران خان کو 35 پنکچروں جیسے اور بھی درجنوں شرمندگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان جو دلیل میڈیا کے سامنے دہراتے ہیں وہ ججوں کے سامنے کیوں پیش نہیں کرتے، عمران خان کی تحریک انصاف کا نام تاریخ میں تحریک دشنام کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔
اتوار کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کیلئے اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں رہا،کم از کم رمضان کے مہینے میں تو خان صاحب کو جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہیے، جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان صاحب کو شرم محسوس نہیں ہوتی،دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصلی چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، لوگ عمران خان کو الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.