کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 18:50

کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) کوئٹہ میزان چوک پر واقع شاپنگ سینٹر کے قریب دھماکے کے باعث ایک شخص کے جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا جس کے پھٹنے کے باعث ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ،سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جس کے بعد ہی واضح کیا جاسکے گا کہ دھماکہ کس طرح کیا گیا اور کس قسم کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیاہے۔

پولیس اور ریسکیورٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ ابتدائی طور پر دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی گاڑیوں میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا،ضلعی حکومت کیجانب تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ایف سی کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاہے۔واضح رہے کہ باچا خان چوک کے قریب سبزی منڈی بھی واقع ہے جس کی وجہ یہاں لوگوں کا رش رہتاہے۔