لیاقت باغ میں تعمیرات پر مستقل بنیادووں پرپابندی لگائی جائے ،ثناء اللہ اختر

تعمیرات سے شہر کی واحد تفریح گاہ کا وجود ختم ہو جائے گا ،اجلاس سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اختر نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی انتظامیہ تاریخی لیاقت باغ میں سرکاری اداروں کی طرف سے کی جانے والی تعمیرات پر مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کرے تا کہ شہریوں کی سیر و تفریح کی واحد جگہ تجاویزات کی دست برد سے محفوظ ہو سکے-انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ہفت روزہ اجلاس کے موقع پر کیا جس میں ، محمدطارق علی ،شفقت رانا،نثار چوہدری ، ابوعزیر، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، چوہدری غلام عباس، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شرکت کی-ثناء اللہ اختر نے کہا کہ مذکورہ باغ جو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید لیاقت علی خان کے نام سے موسوم ہے عرصہ دراز سے نہ صرف سیر گاہ بلکہ تاریخی جلسوں کی بنا پرمعروف ہے اس میں ایک تسلسل کے ساتھ سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں کے مراکز کی بلا روک ٹوک تعمیرات جار ی ہیں اور اس مر کے خدشات ہیں کہ اس کی وہی حیثیت نہ ہو جائے جو ایک دوسرے تفریح مقام باغ سرداراں کی ہے جس کاصرف نام ہی رہ گیاہے -انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تجاویزات کی دست برد سے بچ جانے والے حصوں پر شجر کاری کے علاوہ خوش نما پھولوں کے پ,ودے لگائے نیز آرام گاہوں اور گزر گاہوں کی مرمتی سے متعلق اقدامات کرے تاکہ یہ باغ شہریوں کوآرام و سکون مہیا کرنے کے ساتھ ماحول کی بہتری میں بھی ممد و معاون ثابت ہو ۔