سعودی عرب کی وزارت حج کا پاکستان میں دی جانے والی پولیو ویکسین پر تحفظات کا اظہار

پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی ‘ ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 17:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان میں دی جانے والی پولیو ویکسین پر تحفظات کا اظہار کر دیا ، پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں دی جانے والی پولیو ویکسین پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ افغانستان ،شام ،عراق، نائیجیریا اور ایتھوپیا سے آنے والے عازمین حج کو بھی سعودی عرب میں داخلے پر پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔ سعودی عرب وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوران حج پولیو کے مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔