جب مشن پر نکلیں گے تو دوسری جماعتوں میں جانے والے لیگی ہمارے ساتھ واپس آ جائیں گے ‘ذوالفقار کھوسہ

مسلم لیگ تو ایک مشن اور سوچ کا نام ہے لیکن اسے نواز لیگ بنا دیا گیا ،آمریت کی ماریں کھانے والوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 17:46

جب مشن پر نکلیں گے تو دوسری جماعتوں میں جانے والے لیگی ہمارے ساتھ واپس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بزرگ لیگی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب باضابطہ مشن پر نکلیں گے تو دوسری جماعتوں میں جانے والے لیگی ہمارے ساتھ واپس آ جائیں گے ،مسلم لیگ تو ایک مشن اور سوچ کا نام ہے لیکن اسے نواز لیگ بنا دیا گیا ،(ن) لیگ کے ڈسے ہوئے اور جنہیں عزت نہیں دی گئی وہ جلد فیصلہ کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، میں نے (ن) کی قیادت سے بڑا سوچ سمجھ کر اختلاف کیا ہے اور میں کوئی بچہ نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) ویسے ختم ہو چکی ہیں اور سیاسی لوگوں کے پاس پی ٹی آئی ایک متبادل ہے ۔ لیکن جب ہم باضابطہ اپنے مشن پر نکلیں گے تو مسلم لیگ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانے والے ہمارے ساتھ واپس آ جائیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ نہیں بلکہ نوازلیگ ہے جہاں کارکنوں کو کوئی عزت نہیں دی جاتی ۔ جن لوگوں نے آٹھ سال تک آمریت کی ماریں کھائیں انہیں شریک اقتدار کرنے کی بجائے دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :